وہ وقت دور نہیں جب فلسطین کے مجاہد سرخرو ہوں گے، راشد نسیم

کراچی (صباح نیوز)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے پی آئی اے کالونی کراچی مسجد عمرفاروق گراونڈ میں سیرت النبیۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیاوی بت اور مادیت کا پرچار کرنے والی شخصیات کے نام ونشان مٹ رہے ہیں اور انسانیت نبی آخرالزماں ۖ کی تعلیمات اور سنت کی پیروی کرنے کی جانب تیزی سے کھنچی چلی جارہی ہے، سوشلزم، ڈارونزم، کیپٹلزم کے نظریات یا تو مکمل ناکام ہوگئے ہیں اور یا ناکامی وبربادی سے دوچار ہیں۔ یہ امرنہایت اطمینان بخش ہے کہ موجودہ دور میں مادیت پرستی کے نظریات کی بھرمار کے باوجود بھی سنت نبویۖ اور قرآن پر عمل پیرا ہوکر دنیا کی بہتری کے لیے جدوجہد تیز ہورہی ہے، یہ جدوجہد جہاں قرآن و سنت کی محافل کے انعقاد و دعوت و تبلیغ کی صورت میں جاری ہیں وہیں باطل کے مقابلے میں عملی جہاد کے ذریعے بھی برپا ہے،

حال ہی میں افغانستان میں سپر پاور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور فلسطینی مجاہدین گزشتہ ایک برس سے اسرائیل جیسی طاقت کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔ غزہ کے معاملہ پر امت اپنا حق ادا کررہی ہے مگر اسلامی ممالک اور بالخصوص پاکستان کا حکمران طبقہ اور سیاسی پارٹیاں خاموش ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب فلسطین کے مجاہد سرخرو ہوں گے اور پوری دنیا میں حضورۖ کا لایا گیا نظام چھا جائے گا۔ کانفرنس میں ایم پی اے سندھ اسمبلی فاروق فرحان، امیر ضلع اشرف چوہدری اور نائب امیر ضلع عمرفاروق نے بھی شرکت کی