کراچی(صباح نیوز)آخرت میں جواب دہی کا احساس انسان کو زمہ دار بناتا ہے۔ بحیثیت امت مسلمہ اصل فرض اقامت دین کا ہے جس کی جواب دہی ہر فرد سے ہوگی۔ یعنی اللہ کے دین کے نفاذ کی جدوجہد میں ہم نے کیا کردار ادا۔ اقامت دین کا کام اجتماعیت کے بغیر ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے اسلامی جمعیت طالبات کے تحت ادارہ نور حق میں منعقدہ اجتماع میں فکر آخرت کے موضوع پراظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی کامیابی اصل اور دائمی نہیں۔ اصل کامیابی یہ ہے کہ ہم دروزخ سے بچ جائیں اور جنت میں داخل ہوجائیں اور جنت کے حصول کے لیے ہمیں حقیقی تقویٰ اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی تقویٰ یہ ہے کہ ہم دنیا میں مسافر کی طرح رہیں نیتوں میں اخلاص ہو اخلاق و معاملات درست ہوں۔ ناظمہ صوبہ نے کہا کہ دنیا سے محبت آخرت فراموشی کا سب سے بڑا سبب ہے۔ قرآن پر تدبر اجتماعیت سے تعلق اور استغفار سے فکر آخرت کی آبیاری ممکن ہے۔