اسرائیلی فوج نے افریقی پناہ گزینوں کو غزہ کی پٹی میں لڑنے کے لیے بھرتی کر لیا

 غزہ (صباح نیوز)  قابض اسرائیلی فوج نے افریقی پناہ گزینوں کو غزہ کی پٹی میں اپنی صفوں میں لڑنے کے لئے بھرتی کیا ہے۔ عبرانی میڈیا  کے مطابق  افریقی پناہ گزینوں کو  اس کے بدلے انہیں رہائش کا حق دیا جا رہا ہے، افریقی پناہ گزینوں کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج  کے لیے بھرتی کی اطلاعات سے اس بات کی تصدیق  ہوتی ہے کہ  اسرائیلی حکومت کس اخلاقی بحران کا شکار ہے۔

اسرائیلی حکومت انسانی حقوق کے اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور مہاجرین اور پناہ گزینوں کی ضروریات کا استحصال کرتے ہوئے انہیں جنگوں میں جھونک رہی ہے۔ فلسطین کے بہادر مجاہدین کی جانب سے شدید مزاحمت کی وجہ سے ان کی فوج میں ہونے والی شدید کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔