اسلامی جمعیت طالبات، شمالی پنجاب کا سہ روزہ لیڈرشپ کیمپ 13 ستمبر کو اسلام آباد میں شروع ہوگا


 اسلام آباد(صباح نیوز) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان، صوبہ شمالی پنجاب کے تحت منتخب کارکنان کے لیے سہ روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد 13، 14، 15 ستمبر کو الفلاح انسٹیٹیوٹ، سواں گارڈن، اسلام آباد میں ہوگا۔

کیمپ کے افراد سے ناظمہ صوبہ، اسلامی جمعیت طالبات شمالی پنجاب، خنسا عرفان  مخاطب ہوں گی۔
کیمپ کے انعقاد کا مقصد تعلیمی اداروں میں کاموں کا استحکام اور قیادتوں کی تیاری ہے۔ جدید دور کے
تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسلام کی موثر دعوت دینے کی صلاحیت پیدا کرنا بھی اس کیمپ کا ایک اہم مقصد ہے۔

نیز دیگر نئے دعوتی اور تربیتی ذرائع سے واقفیت بھی مقاصد میں شامل ہوگی۔ کیمپ میں صوبہ بھر سے ایک سو کے قریب افراد شرکت کریں گے۔