سکھر میں دیرینہ دشمنی پرباپ اور بیٹے سمیت 3 افراد قتل


 سکھر(صباح نیوز)سندھ کے شہر سکھر میں دیرنیہ دشمنی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں مسلح افراد نے باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا۔ تمام جاں بحق افراد کا تعلق چوہان برادری سے ہے اور مقتولین اسپتال سے واپس گھر آرہے تھے کہ مسلح افراد نے گھات لگا کر ان پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق چوہان برادری سے ہے، جن کی شناخت قادر بخش، عزیز اللہ اور مشتاق چوہان کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق افراد میں باپ، بیٹا اور کزن شامل ہیں، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہوگئے جبکہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کررہی ہے۔