کراچی(صباح نیوز)کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے روزنامہ کسوٹی پشاور کے چیف ایڈیٹر امجد عزیز ملک اور پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف، سیکریٹری جنرل اعجاز الحق، نائب صدر طاہر فاروق و دیگر عہدیداروں اور تمام اراکین نے امجد عزیز ملک اور ارشد عزیز ملک سے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوارن کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین