اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے میں بدنظمی کے الزامات پر پی ٹی آئی رہنماں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے مزید 9 رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں ایم این اے مولانا نسیم شاہ، صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی ایم این اے زین قریشی، شیخ وقاص اکرم اور شاہ احد خٹک کو بھی پارلیمنٹ ہاس سے حراست میں لیا گیا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے نسیم علی شاہ کو بھی پارلیمنٹ ہاس سے حراست میں لے لیا گیا، ان کے ساتھ ایم این اے عامرڈوگر، احمد چٹھہ اور سید احد شاہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تمام ایم این ایز کو کابینہ گیٹ سے حراست میں لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے تحت اسلام آباد میں جلسہ کا اہتمام کیا گیا جس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو شام 7 بجے تک جلسہ کرنے کا این او سی جاری کیا گیا تھا تاہم پولیس کے مطابق جلسہ مقررہ وقت سے زائد تک جاری رہا۔