لاہو ر(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بانی روزنامہ جہان پاکستان و یونیورسٹی آف لاہور ایم اے رؤف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم و دیگر قائدین نے بھی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔ مرکزی رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے مرحوم کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔