لاہو ر(صباح نیوز)مشیر امیر جماعت برائے سیاسی امور ومرکزی رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت جز و ایمان نہیں اصل ایمان ہے، 1974 کی فقید المثال تحریک ختم نبوت اور قادیانیوں کو آئینی لحاظ سے غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے تاریخی فیصلہ پر پچاس سال گزر چکے ہیں، اگرچہ تحریک ختم نبوت 1974 کا آغاز طلبہ سے ہوا اور اسلامی جمعیت طلبہ اس تحریک کا ہر اول دستہ اور روح رواں تھی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین کے صدر کی حیثیت سے مجھے اس تحریک میں ذمہ دارانہ حیثیت سے اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملا، لیکن یہ تاریخی کامیابی تمام اسلامیان پاکستان کی کامیابی تھی۔ اس اجروثواب میں پارلیمنٹ، حکومت، اپوزیشن علمائے کرام، دینی و سیاسی جماعتیں، تاجر، وکلا، اہل قلم، صحافی سب شامل تھے۔ اس تاریخی فیصلے کی گولڈن جوبلی پوری امت مسلمہ کومبارک ہو