سندھ اسمبلی : نثار کھوڑو نے 1991 کے پانی معا ہدے پر عملدرآمد کیلئے تحریک التوا پیش کردی

کراچی (صباح نیوز) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے سندھ اسمبلی میں ارسا کی جانب سے پانی کے 1991ع معا ہدے پر من و عن عمل کرکے صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم معاہدے کے تحت یقینی بنانے کی تحریک التوا پیش کردی ۔نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ 1991 کے پانی کی تقسیم کے معاہدے تحت صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم ہونی ہے۔ معاہدے پر سندھ سے مظفر شاہ پنجاب سے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر نے دستخط کئے تھے۔

آج سیلابی کیفت میں ہیں اور اس وقت پانی کی کمی نہیں ہے ہم چاہتے ہیں کہ 1991معاہدے کے تحت پانی کی تقسیم ہو اور پانی پر پہلا حق ٹیل والوں کا ہے۔ تو ارسا چیئرمین بھی ٹیل والے صوبے سے ہونا چاہئے مناسب ہوگا کہ سندھ اسمبلی ایک قرارداد کے ذریعے وفاق کو یاد کروائے کہ صوبوں کے درمیان ارسا پانی کے 1991ع کے معاہدے پر عمل کرکے پانی کی تقسیم معاہدے پر یقینی بنائے۔نثار کھوڑو کی تحریک التوا پر بحث جمعہ کو ہوگی۔