حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک گیر شٹرڈاؤن کامیاب ہڑتال پر اللہ تعالیٰ،عوام، تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔محمد حسین محنتی


کراچی ( صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی سندھ سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک گیر شٹرڈاؤن کامیاب ہڑتال پر اللہ تعالیٰ،عوام اور تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ظلم کیخلاف اور عوامی حقوق وحق کے غلبے کیلئے اپنی جدوجہد کرتی رہے گی

انہوں نے  ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر کی طرح کراچی تاکشمور سندھ بھرمیں بھی کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال سے ثابت ہوگیا کہ عوام وتاجر برادری بیدار اور حکومتی ظالمانہ پالیسیوں سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ حکومتی ناکام معاشی پالیسیوںسے کاروبار وصنعت تباہ،بیروزگاری اور مہنگائی میں ہوشربااضافہ ہوا جس کی وجہ سے عام آدمی کا زندہ رہنا بھی مشکل ہوگیا ہے، جماعت اسلامی کے دھرنے اور آج ہڑتال عوام کے دلوں کی آواز تھی۔عوام اسی طرح اپنے حقوق کیلئے پرامن وآئینی احتجاج کریں گے تو ان کے مسائل حل ہونگے۔#