صدرمملکت کی رزمک بازار دھماکہ اورقلات میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت


اسلام آباد (صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کی رزمک بازار، شمالی وزیرستان اور قلات میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت  کی ہے۔

صدر مملکت نے دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے ۔صدر مملکت نے  دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ،صدر مملکت نے واقعات میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔