گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجا ب بھر میں ڈینگی کے 8 کیسز رپورٹ


لاہور (صباح نیوز) پنجا ب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردئیے ،ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 8 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ایک ہفتہ میں 36 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے  296 کیسز رپورٹ ہوئے  ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے 2 اور  راولپنڈی سے 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں  جبکہ اوکاڑہ، ساہیوال اور رحیم یار خان سے ڈینگی کا  ایک ایک کیس رپورٹ ہواہے۔محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،ترجمان نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔