پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 6 کیس سامنے آگئے


لاہور(صباح نیوز)پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 6 کیس سامنے آگئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتے میں 29 جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 288 کیسز رپورٹ ہوئے ۔لاہور میں ڈینگی کے 3، راولپنڈی 2 اور شیخوپورہ میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔ترجمان نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔