بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کم سے کم وقت میں مکمل کی جائے، وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کی ہدایت

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو مرحلہ وارپرائیویٹائز کیاجارہاہے، اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے تکنیکی پہلوں کو مد نظررکھا جائے اور اسیکم سیکم وقت میں مکمل کیاجائے۔وفاقی وزیرعبدالعلیم خان اور اویس لغاری کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو مرحلہ وارپرائیویٹائز کیاجارہاہے۔

انھوں نے ہدایت کی کہ نجکاری کو شفاف بنانے کے لیے تکنیکی پہلوں کو مد نظر رکھا جائے، جہاں ممکن ہو وہاں نجکاری کیعمل کو کم سیکم وقت میں مکمل کیاجائے۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ہدایت کی کہ ڈسکوز کی پرائیوٹائزیشن کے لیے اداروں کے ضروری امور جلد نمٹا لیے جائیں، ڈسکوز کی تفصیلات اور ڈیٹا تک دلچسپی رکھنے والے اداروں کی رسائی یقینی بنائیں۔اجلاس میں ڈسکوزکی نجکاری کیتمام مراحل قوانین وضوابط کیمطابق جلدازجلدمکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔دوسری جانب ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے ابتدائی امور کو حتمی شکل دے دی گئی جب کہ ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق عالمی میڈیا میں 17 اگست کو اشتہارات جاری ہو گئے ۔