پشاور(صباح نیوز) خیبرپختونخوا میں یکم مئی سے اب تک ایک کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد ہوئی۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے مطابق یکم مئی سے اب تک سیاحوں کی آمد کی رپورٹ محکمہ سیاحت نے جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 42 لاکھ 55 ہزار سے زائد سیاح گلیات آئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ناران کاغان وادی 25 لاکھ اور مالم جبہ میں 13 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی۔ بحرین 2 لاکھ 84 ہزار اور کالام 2 لاکھ 62 ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی۔ اسی طرح 2 لاکھ سے زائد سیاحوں نے کیلاش وادی کا رخ کیا۔
محکمہ سیاحت کے پی نے بتایا کہ 3 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے بھی خیبرپختونخوا کے حسین نظارے کئے ۔