کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی کے رہنما اورسابق امیرصوبہ سندھ ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی کے بڑے بھائی وتعلیمی ماہرمصباح الہدی صدیقی 77سال کی عمرمیں پیرکی صبح انتقال کرگئے ،وہ کچھ دنوں سے علیل اورمقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔بیوہ،2بیٹے اور2بیٹیوں کو سوگوارچھوڑا ہے۔وہ سابق ڈائریکٹر اسلامی نظامت تعلیم پاکستان ،سابقہ قیمہ پاکستان حلقہ خواتین محترمہ دردانہ صدیقی کے بھائی اور جمعیت کے سابق ناظم اعلی حمزہ صدیقی کے تایا تھے۔نمازجنازہ بعد نماز عصر مسجد توحید ملیر کینٹ فیز 2 میںجبکہ تدفین ملیرکھوکھراپارقبرستان میں ہوئی۔
نمازجنازہ میں جماعت اسلامی کے رہنماں کے علاوہ مختلف سیاسی وسماجی رہنما صحافی، علمائے کرام اورقریبی رشتہ دارشریک تھے ۔جن میںبزرگ رہنماسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو،سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی،امیرحلقہ کراچی منعم ظفرخان،مولانا عبدالوحید،مفتی حبیب حنفی،پروفیسر توصیف احمد،نصراللہ چوہدری ،مجاہدچنا ودیگر شامل تھے۔ دریں اثناامیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان،جنرل سیکرٹری امیرالعظیم،نائب امیر لیاقت بلوچ،راشدنسیم،جماعت اسلامی سندھ کے نائب امراپروفیسرنظام الدین میمن،حافظ نصراللہ چنا ،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ ودیگر ذمے داران نے سابق نائب امیر ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی کے بڑے بھائی مصباح الہدی صدیقی کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔#