پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ جاں بحق  ہوگئے۔ایاز شگری کی تصدیق  


سکردو(صباح نیوز)پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ جاں بحق ہوگئے، الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔اسکردو میں مراد سد پارہ 8 ہزار 47 میٹر بلند چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

ایاز شگری نے بتایا کہ چاروں ریسکیور مراد سد پارہ کی باڈی کو بیس کیمپ لانے کی کوشش کریں گے۔، اسکردو سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما 11 اگست کو براڈ پیک پر حادثے کا شکار ہوگئے تھے

کوہ پیما  نائلہ کیانی  کے مطابق مراد سدپارہ پرتگالی خاتون کوہ پیما کے گائیڈر کے طور پر موجود  تھے ، تاہم براڈ پیک پر  پاوں پھسلنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے تھے۔ میدیا سے بات چیت میں نائلہ کیانی نے بتایا کہ پرتگالی کوہ پیما نے نیپالی شیرپا اور مراد سدپارہ کی خدمات حاصل کی تھیں، جبکہ ٹیم براڈ پیک سے واپس نیچے کی جانب آ رہی تھی، کہ کیمپ 1 کے قریب خراب موسمی صورتحال کے باعث مراد سدپارہ کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔11 اگست کو حادثے کے فورا بعد نائلہ کیانی نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے پاک فوج سے مدد کی درخواست کی تھی۔