مردان(صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ شہباز شریف ملک کو آگے لے جانے میں ناکام ہوگئے ہیں، امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو معیشت بھی ٹھیک نہیں ہوگی ، ملکی استحکام ضروری ہے ورنہ عدم استحکام کا دور آئے گا۔
مردان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ چین پاکستان کا صیح معنوں میں دوست ہے چین کے ساتھ 70 سالہ دوستی جب معیشت میں تبدیل ہوئی اس وقت مختلف قوتیں متحرک ہوئیں اور معیشت رک گئی۔ چین والوں نے کہا ہے کہ ہم ہر شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، چین سب سے زیادہ سرمایہ کاری زراعت کے شعبے میں کرنا چاہتا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا ملکی معیشت کو اٹھاؤں گا، شہبازشریف ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کرسکے، ملکی استحکام ضروری ہے ورنہ عدم استحکام کا دور آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اپنا گھر سمجھ کر خوشحال رکھا، امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو معیشت بھی ٹھیک نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اپنا گھر سمجھ کر خوشحال رکھا، شہبازشریف ملک کو آگے لیکر جانے میں ناکام رہے، پاکستان کی معیشت اچھی نہیں ہے، امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو معیشت بھی ٹھیک نہیں ہوگی ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری طور پر باہر سے گندم کیوں منگوائی گئی؟ اتنی گندم درآمد کرائی گئی کہ یہاں کسانوں کی گندم گھروں میں پڑی رہ گئی۔کسانوں در بدر ہوئے کوئی پرسان حال نہیں تھا ۔واضح رہے کہ مردان میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام کسان کنونشن ہوا، کنونشن کے لیے پنڈال تیار کیا گیا ہے، پنڈال میں سینکڑوں کرسیاں رکھی گئی ہے، جب کہ پنڈال کے اندر اور باہر بڑے بڑے فینا فلیکس اور بینرز آویزاں تھے۔دوسری جانب
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے غزہ میں اسکول پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسکول پر اسرائیلی فضائی حملہ بدترین درندگی ہے ۔ اسرائیلی درندگی کے نتیجے میں قرآن کریم کی تعلیم میں مصروف کئی معصوم بچے شہید ہوئے ۔مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام پناہ گزین کیمپ بھی اسرائیلی ظلم وجبر سے محفوظ نہیں۔فلسطینی بھائیوں ،بہنوں اور بچوں پر ہونے والے مظالم سے امت مسلمہ کے دل چھلنی چھلنی ہیں ۔مولانا فضل الرحمان نے اپیل کی کہ امت مسلمہ اپنے مظلوم بھائیوں کے لئے آگے بڑھے ۔جے یو آئی اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔