پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع


لاہور (صباح نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ـ

قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئیـپیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہےـپاکستان کی 73سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول 145روپے لیٹر فروخت ہورہا ہےـ

وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے غریب عوام سے کوئی ہمدردی نہیں رہیـپاکستان کے عوام پہلے ہی تاریخی مہنگائی کا بوجھ برداشت کررہے ہیںـایسے حالات میں پیٹرول کی قیمت میں 8روپے اضافہ شرمناک ہےـ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائےـ