سی پی این ای کا کاظم خان کی سربراہی میں کمیٹی فار فری میڈیا کی تشکیل کا اعلان


کراچی (صباح نیوز) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے سال 2024-25 کے لیے کمیٹی فار فری میڈیا کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔ اس کمیٹی کا چیئرمین کاظم خان کو مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی کے اراکین عامر محمود، ایاز خان اور یحیی خان سدوزئی ہیں جبکہ صدر ارشاد احمد عارف اور سیکرٹری جنرل اعجاز الحق بلحاظ عہدہ اس کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

کمیٹی کا مقصد دیگر صحافتی تنظیموں کے اشتراک عمل سے صحافیوں ، صحافتی حقوق اور آزادی اظہار رائے کو درپیش چیلنجزسے نبرد آزماہونا ہے۔