کشمیر کشمیریوں کا ہے، پانچ اگست 2019تاریخ میں ہمیشہ سیاہ دن کے طورپریاد رکھا جائے گا،کراچی میں محمد حسین محنتی،اسداللہ بھٹو،کاشف شیخ ودیگر کا خطاب


کراچی(صباح نیوز)  امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ میں بھی کراچی تاکشمور چھوٹے بڑے مقامات پرپانچ اگست کو سیاہ دن اورمقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کیساتھ بھرپوراظہاریکجہتی کے دن کے طورپرمنایاگیا۔جس میںریلیاں، سمینار،جلسے ،مذاکرے ،عالمی عدالت اورکشمیرعوام پرہونے والے مظالم پرمبنی تصویری نمائش کا انعقاد بھی کیاگیا۔

مقررین کا کہنا تھاکہ پانچ اگست 2019تاریخ میںسیاہ دن کے طورپریادرکھاجائے گاجس دن کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم اورکرفیولگاکر کشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ گزشتہ پانچ سال سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو اور دفعہ 144 نافذ ہے، 5 سالوں میں کئی ہزار بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں، جن میں بچے، بوڑھے اور خواتین شامل ہیں۔پاکستان کے پچیس کروڑ عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں کیونکہ حضرت قائداعظم نے کشمیرکو شہ رگ قراردیا تھا اس لیے کشمیرکے بغیر پاکستان کی تکمیل نہیں ہوسکتی ۔آج کے دن پوری قوم کو عہد کرنا چاہیے کہ ہرفورم پربھارتی مظالم کی مذمت اورکشمیری عوام کے حق اور ان کی آزادی کے لیے آوازاٹھائی جائے گی۔ صوبائی دفتر قباء آڈیٹوریم میں یوم استحصال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کشمیریوں کا ہے،آرٹیکل 35 اے اور 370 کا خاتمہ کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پوری دنیا میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے جس کی وجہ سے آج کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل،کرفیو سے معمول کی زندگی مفلوج جبکہ جنت نظیر وادی کو بھارت نے جہنم بنادیا ہے۔حقوق انسانی کے ادارے اوراقوام عالم بھارت میں انسانی حقوق کی شدیدپامالی کا نوٹس جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت کا موقع دیا جائے ۔بھارت ریاستی جبرتشدد اورظلم کے تمام ہتکنڈوں کے باوجود ان کو زیادہ دیرتک اپنا غلام نہیں بناسکتا ہے کشمیری عوام کی جدوجہد اورشہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں ایک دن وادیء کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا۔بزرگ رہنما وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہاکہ کشمیر بنیادی طور پر سندھ کا حصہ ہے راجہ ڈاہرکشمیری پنڈت تھے۔اس لیے کشمیر سے سندھ کا گہرا تعلق ہے۔جہاں بھارت نے خصوصی حیثیت ختم کرنے کے ساتھ کشمیریوں پرظلم کے پھاڑ توڑرہا ہے وہاں پرحکومت پاکستان کی کارکردگی مایوس کن ہے۔آخری گولی تک لڑنے والوں نے بھی کشمیر کو عملی طور پر بھلا دیا ہے زبانی جمع خرچ اور نقشوں میں کشمیر ڈال دینے سے نہیں بلکہ عملی جدوجہد سے ہی کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرایا جاسکتا ہے۔ جماعت اسلامی روز اول سے کشمیر کی جدوجہد آزادی کے ساتھ کھڑی ہے۔صوبائی نائب امیرپروفیسرنظام الدین میمن نے کہاکہ کشمیر متنازعہ علاقہ تھا اور رہے گا کشمیریوں نے آزادی کی تحریک میں لاکھوں شہداء کی قربانی دی ہے چھرے والی گولیاں چلاکرہزاروں بچوں کو آنکھوں کی نعمت سے محروم کیا مگر اس ساری صورتحال پرحقوق انسانی کے ادارے خاموش تماشائی بنے رہے عالمی طاقتوں کا ضمیر مردہ ہوچکا ہے جماعت اسلامی صحیح معنیٰ میں کشمیریوں کی پشی بانی کر رہی جھادکشمیر میں پاکستانی نوجوانوں کا لہو شامل ہے وہ دن دورنہیں جب کشمیری عوام اپنی منزل کو پالیں گے۔اس موقع پرصوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ چنا،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے بھی خطاب کیاجبکہ صوبائی نائب قیمین محمد مسلمم،مولانا آفتاب ملک،ناظم عومی مولانا محمد دین منصوری اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا بھی موجودتھے۔

کراچی( صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے تنظیم اساتذہ ضلع وسطی کے رہنما صادق موسیٰ کی والدہ کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔