چند خاندانوں نے اپنی عیاشیوں کو پورا کرنے کے لیے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ؟ ملکی وسائل کو لوٹ رہے ہیں۔رخشندہ منیب

کراچی(صباح نیوز)وطن عزیز اس وقت شدید اندرونی اور بیرونی مشکلات کا شکار ہے۔ معیشت کی تباہ کن صورتحال نے مشکلات اور مسائل میں اضافہ کیا ہے۔ پاکستان اکہ چند خاندانوں نے اپنی عیاشیوں کو پورا کرنے کے لیے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور ملکی وسائل کو لوٹ رہے ہیں۔ س وقت جن مسائل میں گھرا ہوا ہے اس کا شکار صرف ایک طبقہ ہے اور وہ ہے عوام کا ۔

یہ بات ناظمہ صوبہ سندھ حلقہ خواتین جماعت اسلامی  رخشندہ منیب نے اپنے بیان میں کہی۔  انہوں نے مزید کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی زیر قیادت ملک میں ہوشربا مہنگائی اور حکومت کے ظالمانہ بجٹ میں موجود ٹیکسز پٹرول، بجلی، گیس کے بلوں میں اضافہ اور ائی پی پی سے کیے گئے معاہدوں کے خلاف جماعت اسلامی کی “حق دو عوام کو” عوام کے دلوں کی آواز ہے اور جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو اس وقت پوری قوت کے ساتھ عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ جماعت اسلامی کی یہ تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور لوگوں کو اس ظالمانہ نظام سے چھٹکارا ملے گا لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ عوام اٹھ کھڑے ہوں اور متحد ہو کر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں.  انہوں نے حکومت کی جانب سے دھرنے کی کوششوں کو روکنے اور جماعت اسلامی کے کارکنان کی گرفتاری پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان ساری رکاوٹوں کے باوجود یہ تحریک برپا ہو کر رہے گی اور عوام اس کے اثرات سے فوائد سمیٹیں گے۔

ناظمہ صوبہ نے مزید کہا کہ چند خاندانوں نے اپنی عیاشیوں کو پورا کرنے کے لیے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور ملکی وسائل کو لوٹ رہے ہیں۔  خودکشیوں اور قتل و غارت میں اضافہ اور ملک سے بہترین دماغوں کا انخلا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اپنے بنیادی حقوق سے بھی محروم کیے جا رہے ہیں ۔چنانچہ حکومت کو چاہیے کہ وہ دھرنے میں کیے جانے والے مطالبات کو تسلیم کرے اور عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف فراہم کرے اور ناجائز ٹیکسز کا بوجھ ختم کرے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا فعال کردار ادا کرسکیں