اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ہمیں احساس ہے 60 روپے کے یونٹ پر دکان نہیں چل سکتی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ خسارے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، اس وقت ملک میں مشکل ترین حالات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوجرانوالا واقعہ پر افسوس کا اظہار کرسکتا ہوں، حکومت لوگوں کی تکلیف کے ازالے کے لئے کام کر رہی ہے۔علی پرویز ملک نے کہا کہ جتنی دیر ہم بیٹھیں ہیں محدود وسائل میں جو کر سکے کریں گے۔