ضلع ادھم پور میں ایک 22 سالہ لاپتہ نوجوان مردہ پایا گیا


سری نگر: ضلع ادھم پور میں ایک 22 سالہ لاپتہ نوجوان مردہ پایا گیا۔نوجوان کی شناخت لیاقت علی (22) کے نام سے ہوئی ہے جسے بظاہر ضلع کے چنانی پولیس اسٹیشن کی حدود میں مندوبن جنگل میں قتل کیا گیا تھا۔

لیاقت علی 17 جولائی سے لاپتہ تھا جب وہ گھر سے بالائی علاقوں کی طرف نکلا تھا ۔ گزشتہ روز لیاقت علی کے گلے میں زخموں کے نشانات کے ساتھ لاش جنگل کے علاقے سے برآمد ہوئی تھی۔مقتول کی گردن پر نشانات ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس نے قتل کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔دریں اثنا، ضلع کے کیرن گلہ پٹن گڑھ لٹی علاقے میں ایک بینک گارڈ راکیش سنگھ (40) نے پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔