لندن(صباح نیوز) تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام 24 جولائی کو کشمیر کانفرنس بوتھرائیڈ روم پورکلس ہاوس میں منعقد ہوگی۔کانفرنس سے برطانوی ممبران پارلیمنٹ ،ہیومن رائٹس کے عہدے داران کشمیری رہنما اور سٹوڈنٹس لیڈرز خطاب کریں گے
کشمیر کانفرنس کا آغاز 24 جولائی بروز بدھ شام 5:00 بجے ہوگا ، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کشمیری و پاکستانی کیمونٹی سے کہا ہے کہ وہ اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اس اہم کشمیر کانفرنس میں بروقت شرکت فرمائیں ، موجودہ حالات میں کشمیر کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ احباب اس اہم پروگرام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں، کشمیر کانفرنس میں 5 اگست 2019کے بعد کے حالات، بیں الا قوامی معائدوں کی خلاف ورزیاں، غیر قانونی اقدامات ،مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں، زیر بحث آئیں گی برطانیہ کی حکومت کو توجہ دلانے اور مسلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی طرف متوجہ کیا جائے گا فہیم کیانی نے کہا کہ کشمیریوں کو اگر برطانیہ نے 1947 میں اپنے مستقبل کا فیصلہکرنے کا حق دیا ہوتا تو لاکھوں کشمیر بھارتی دہشت گردی کا نشانہ نہ بنتے عرتیں بیوہ اور بچے یتیم نہ ہوتے وقت اور حالات کا تقاضا ہے لیبر حکومت 1995میںلیبر کانفر میں کشمیریوںکی حمائت میںمنظور کی قرارداد پر عمل درآمد کرے۔