حیدرآباد(صباح نیوز)اپنے ہی گن مین کی مبینہ فائرنگ سے ڈی ایس پی قاسم آباد فیض دایو ہلاک ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام ڈی ایس پی قاسم آباد فیض محمد دایو اپنی پولیس موبائل نمبر800-ایس پی ای میں گارڈ کے ہمراہ بھٹائی ہوٹل پکوڑا اسٹاپ پر موجود تھے کہ ان کی کسی معاملے پر گارڈ سے تلخ کلامی ہوئی جس پر مبینہ طور پر گارڈ آصف چانڈیو نے فائرنگ کردی ڈی ایس پی فیض محمد کو کندھے اور سینے پر گولیاں لگیں جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔
جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال روانہ کیا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے پولیس نے ان کے گن مین آصف چانڈیو کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی گرفتار اہلکار سے تفتیش جاری ہیں ڈی ایس پی فیض محمد دایو ٹھارو شاہ کے رہائشی تھے جبکہ گن مین آصف چانڈیو دادو کا رہائشی بتایا جاتا ہے واقعے کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد سمیت دیگر افسران پہنچ گئے ۔