خیبرپختونخوا اسمبلی ؛ پی ٹی آئی پر ممکنہ پابندی کیخلاف اور عمران خان کی رہائی کی قراردادیں منظور

 پشاور(صباح نیوز) پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی پر ممکنہ پابندی کیخلاف اور عمران خان کی رہائی کی قراردادیں منظور کرلی گئیں۔صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزیر قانون آفتاب عالم کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمرن خان کی رہائی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی رہائی سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی نے ایک رپورٹ پیش کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کیساتھیوں کیکیسز قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ رپورٹ کے تناظرمیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔بعد ازاں خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق قرادادمنظور کرلی گئی۔

بعد ازاں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی سے متعلق قرار داد پیش کی، جس میں کہا گیا ہے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سیبڑی جماعت ہے اور پی ٹی آئی کو بہ لحاظ حجم مخصوص نشستیں دی جائیں۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود وفاقی کابینہ پی ٹی آئی پر پابندی کابیانیہ بنارہی ہے۔ پی ٹی آئی پرپابندی لگائی جاتی ہے،تو یہ آئین کے آرٹیکل 17کی خلاف ورزی ہوگی۔ تحریک انصاف آئین کے ساتھ کھڑی ہے،پابندی لگنیکی صورت میں عدالتی اورعوامی سطح پرفیصلیکیخلاف جائے گی۔

بعد ازاں صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف پرپابندی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی،علاوہ ازیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں آپریشن عزم استحکام کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔وزیر قانون آفتاب عالم کی پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عزم استحکام آپریشن سے متعلق افواہیں ہیں، افوا ہ ہے کہ عزم استحکام کی آڑ میں نیا فوجی آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔قرار داد میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے واضح کیا تھا کہ فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں ہے، آپریشن سے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔کے پی اسمبلی سے منظور قرار داد میں مزید کہا گیا کہ وفاق کسی بھی فیصلے سے پہلے صوبائی حکومت کو اعتماد میں لے، آپریشن سے متوقع نقصان کی ذمہ داری وفاق پر عائد ہوگی۔۔