جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں تقریب

اسلام آباد(صباح نیوز) سابق صدر و وزیر اعظم ازادکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ کشمیری پاکستانیوں سے بڑھ کر ٹٹپاکستانی ہیں کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت کوء نہیں نکال سکتا  ہمارے آبا اجداد کا مشن آج بھی پوری یکسوئی اور عزم سے جاری ہے مودی نے اربوں کھربوں روپے خرچ کیے لیکن اسے بی جے پی کیلیے کنڈیڈیٹ نہیں مل سکا:

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام یوم قراردادپاکستان اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر  راولپنڈی  میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کیا سیمینار سے جماعت اسلامی ازادکشمیر کے نائب امیر نورالباری  کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق کنوینر محمود احمد ساغر  حریت کانفرنس کے سنیر راہنماں الطاف حسین وانی  داد احمد  منظور الحق بٹ  شیخ عبدالمتین  منظور شاہ  سیکرٹری لبریشن سیل وجاہت رشید بیگ ڈایریکٹر لبریشن سیل راجہ خان آفسر  نجیب الغفور  راجہ زکی جبار ایڈووکیٹ سنیر صحافی راجہ بشیر عثمانی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا سردار یعقوب نے کہا کہ ہمیں کشمیریوں  اور فلسطینیوں کی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں  انہوں نے کہا کہ ازاد کشمیر میں ہم سے بڑا کوء پاکستانی نہیں ہے پاکستانیوں کیلیے کشمیریوں نے قربانیاں دی ہیں ان شااللہ مودی جو مرضی کرلے وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوگا  حریت قیادت جیلوں میں ہے  ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ کشمیر کی ازادی  تک ہم اپنی  جدوجہد جاری رکھیں گے  ان شااللہ بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہوں گے اور کشمیریوں کو حق ازادی مل کر رہے گا ازد کشمیر میں کوء پاکستان کے خلاف نہیں ہے سارے کشمیری پاکستان سے ٹوٹ کر محبت کرتے ہیں آزادی کے نعرے پر ہم سارے اکھٹے ہیں کشمیر میں کوء بھارت کا دوست نہیں ہوسکتا کشمیری اپنی منزل پاکستان کو سمجھتے ہیں پاکستان ایٹمی قوت ہے پوری دنیا کو کھٹکتا ہے سی پیک کی وجہ سے بھی پاکستان کی مخالفت ہورہی ہے لیکن پاکستان دشمن قوتوں کو ناکامی ہوگی

جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے ناہب امیر نورالباری نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ  تحریک آزادی کشمیر خالصتا ایک نظریاتی تحریک ہے  کشمیریوں نے اسلام آزادی اور تکمیل پاکستان کیلیے بے مثال قربانیاں دی ہیں قاہد حریت سید علی گیلانی نے واضح نعرہ لگایا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں  پاکستان ہمارا ہے قاہد اعظم محمد علی جناح نے قوم کو ایک نظریہ اور نعرہ دیا اور ہمارے بزرگوں نے ایک نعرہ لگایا کہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ  انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والے بھارتی ایجنڈے کو لے کر چل رہے ہیں ایسے عناصر کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا کشمیری عوام کی  جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں کشمیرازاد ہوکر تکمیل پاکستان ہوگی کشمیری پورے عزم اور استقامت  سے کھڑے ہیں جماعت اسلامی کے دستور میں الحاق پاکستان کی شق شامل ہے ہماری جدوجہد کا مقصد آزادی اور تکمیل پاکستان ہے بیس کیمپ اور حکومت پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور بیرونی دنیا میں بھی جرات سے کشمیر کیلیے آواز اٹھانا ہوگی   حریت کانفرنس کے سابق کنوینر محمود ساغر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ 19 جولاء کو جو قرارداد پاس ہو ء ہے اس کا مقصد یہ تھا کہ اس قرارداد پر عملدرآمد کیلیے کردار ادا کرنا چاہیے تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا ازاد کشمیر کی ساری سیاسی جماعتوں کو میدان میں نکل کر الحاق پاکستان کی ریلیاں  منعقد کرنا چاہیے تھی  انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اللہ پر توکل ہے ہم پاکستانی تھے اور آج بھی پاکستانی ہیں ازاد خطہ اور پاکستان کی قیادت باہم مل بیٹھ کر الحاق پاکستان کے نظریے کو آگے بڑھائیں اسے کمزور نہ ہونے دیں

حریت  کانفرنس کے راہنما الطاف حسین وانی نے خطاب کرتے ہوے کہآ کہ جن حالات میں یہ قرارداد پاس کی گی اس وقت حالات بہت خراب تھے آج بھی ویسے ہی حالات ہیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے لوگ ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتے ہمارے  بزرگوں نے بڑے ویثرن کے ساتھ یہ قرارداد پاس کی تھی آزادی کی تحریکیں وقت مانگتی ہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمیں صبر و استقامت کے ساتھ اگے بڑھنا ہوگا یہاں ہم بڑی آزادی سے یوم الحاق پاکستان مناتے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں آج ایسے حالات نہیں ہیں کہ وہاں تقریبات منعقد ہوسکیں پاکستان کے سیاستدانوں کو مایوسی کی باتوں سئینکلنا ہوگا نوجوانوں کو  مایوسی سے نکالیں انہیں عزم و حوصلہ دیں   حریت کانفرنس کے راہنما شیخ عبدالمتین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ 19 جولاء 1947 کا دن تاریخ ساز دن ہے جب قرارداد الحاق پاکستان پاس کی گی  ایک سازش کے تحت مسلم کانفرنس کو نیشنل کانفرنس میں تبدیل کردیا گیا کشمیریوں نے تکمیل پاکستان کیلیے قربانیاں دی ہیں بیس کمیپ اور پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہیں پاکستان کو ہر محاذ پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا  حریت کانفرنس کے راہنما  داد احمد نے خطآب کرتے ہوے کہا کہ ہمیں اتحاد و یکجہتی کے ساتھ کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کیلیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

سید منظور شاہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مسلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں پروگرام ہونے چاہیے سنیر صحافی راجہ بشیر عثمانی خطاب کرتے ہوے کہا کہ  19 جولاء 1947 کو سری نگر میں الحاق پاکستان کی تاریخی قرارداد منظور کی گی کشمیریوں کی پاکستان سے لازوال محبت کسی شک و شبہے سے  بالاتر ہے مقبوضہ کشمیر میں عزیزوں کے جنازے  پاکستانی پرچم  میں لپیٹ کر  تدفین کرتے ہیں  کشمیر میں دی جانے والی قربانیاں ازادی اور تکمیل پاکستان کیلیے ہیں پاکستان کے خلاف باتیں کرنے کا  کلچر بن گیا ہے  جسے روٹی ہضم نہ ہو وہ پاکستان کے خلاف باتیں کرتے ہیں گالیاں دیتے ہیں اس کلچر کو ختم کیا جانا چاہیے اور ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے  پاکستان کے بغیر ہماری کوء حثیت نہیں ہے ہمیں  پاکستان کی مضبوطی و استحکام کیلیے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا  کشمیری مکتہ المکرمہ کے بعد پاکستان کو اپنے لیے مقدس سرزمین سمجھتے ہیں