لاہور(صباح نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر/ پاکستان کے وفد نے کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں قران اکیڈمی لاہور میں تنظیم اسلامی کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کل جماعتی حریت کانفرنس پاکستان کے کنوینر غلام محمد صفی ، انجینیئر مشتاق محمود ، شیخ محمد یعقوب ، زاہد صفی اور محمد شفیع ڈار موجود تھے۔
تنظیم اسلامی کی نمائندگی ناظم اعلی ڈاکٹر سید عطا الرحمن عارف ، مرکزی ناظم نشر و اشاعت اور تعلیم و تربیت خوشید انجم، نائب ناظم نشر و اشاعت وسیم احمد اور نائب ناظم نشر واشاعت رضا الحق نے کی۔ ملاقات میں قضیہ کشمیر کے حوالے سے مختلف جہتوں پر بات چیت ہوئی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس پاکستان کے وفد نے چار نکات پر مبنی ایجنڈا سامنے رکھا1. 19 جولائی 2024 کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے لاہور میں ایک ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مختلف سیاسی اور دینی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔ اس حوالے سے تنظیم اسلامی سے درخواست کی گئی کہ وہ پروگرام کے لیے ایک سینیئر مقرر بھیجیں اور رفقا تنظیم بھی اس ریلی میں شرکت کریں۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس پاکستان کے زیر اہتمام ایک تھنک ٹینک کام کر رہا ہے۔
تنظیم اسلامی کے کوئی سینیئر ساتھی رکن کی حیثیت سے اس تھنک ٹینک میں مستقلا تنظیم کی نمائندگی کریں۔. اس میں کوئی شک نہیں کہ آزاد کشمیر میں پاکستان سے الحاق و تعلق کے حوالے سے تاریخی طور پہ انتہائی والہانہ جذبہ رہا ہے۔ لیکن اب اس میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
. تمام دینی جماعتیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آپس میں اتحاد و اتفاق کو بڑھائیں تاکہ حکومت پر زور ڈالا جا سکے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ حکومت پر یہ بھی دبا ڈالا جائے کہ وہ سیاسی اور سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی فورمز پر مقبوضہ کشمیر میں حقِ خودارادیت اور حریت کے لیے کشمیریوں کی مسلح جدوجہد کی تائید کریں۔