کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری


کراچی(صباح نیوز)کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے اعلامیہ کے مطابق مرکزی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوکر حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا جبکہ ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ عام ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجازت نامہ رکھنے والی گاڑیوں کو ایم اے جناح پر داخلے کی اجازت ہو گی۔

ٹریفک پولیس پولیس کے مطابق جلوس کے دوران پر ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہے گا، ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور گارڈن جاسکے گی جبکہ لیاقت آباد سے آنے والی ٹریفک کو تین ہٹی سے لسبیلہ چوک بھیجا جائے گا۔