اسلام آباد(صباح نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔ 16جولائی سے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 7.67اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 3.72روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔
پٹرول کی نئی قیمت 273.28روپے اور ڈیزل کی قیمت 281.17روپے فی لٹر اگلے پندرہ دن تک مقرر کی جا سکتی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.73روپے اور لائٹ ڈیزل آئل(ایل ڈی او)میں 0.92روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184.25روپے اور ایل ڈی او کی قیمت 166.65روپے فی لٹر ہونے کا امکان ہے۔