پشاور(صباح نیوز)پشاور میں9 اور10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سی سی پی او پشاور پولیس قاسم علی نے کہا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی ، محرم الحرام کے دوران فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔
سی سی پی او پشاور کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔