راولپنڈی(صباح نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو تھانہ مری اسلحہ مقدمے سے بری کر دیا گیا۔سول جج ذیشان احمد نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کیا، عدالت نے فیصلہ گزشتہ ہفتہ محفوظ کیا تھا منگل کو سنایا گیا۔عدالت نے حکم نامے میں لکھا کہ سابق وزیر داخلہ کے خلاف غیر قانونی اسلحہ مقدمہ جھوٹا ہے اور جس اسلحہ کا الزام لگایا گیا اس کے لائسنس موجود ہے۔۔
Load/Hide Comments