نارووال(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے عوام کو ریلیف دلانے کے لئے کوشاں ہے اور جلدمہنگائی پر قابو پانے میں کامیاب ہونگے،ملک میں سستی اشیا ضروریہ کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹوروں پر عوام کو سستے داموں آٹا چینی دالیں اور گھی دستیاب ہیں نارووال کے نواحی قصبہ کنجروڑ میں یوٹیلٹی اسٹور کی نئی برانچ کا افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیرِ احسن اقبال چودھری نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو سستے داموں اشیا ضروریات کی فراہم کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ شہروں سے بڑھ کر اب بڑے قصبوں میں بھی عوام کو آٹا چینی دالیں اب یوٹیلٹی اسٹوروں پر دستیاب ہونگی وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی کے دور میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی اب ہم مہنگائی کو کنٹرول کر رہے ہیں انشااللہ بہت جلد مہنگائی پر قابو پانے میں کامیاب ہونگیانہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف سے عوام کو ریلیف دلانے کے لئے کوشاں ہیوفاقی وزیر منصوبہ بندی جب نارووال کے نواحی دیہات کنجروڑ پہنچے تو ان کا شاندار پھولوں کے ہاڑ پہنا کر استقبال کیا گیااس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔
Load/Hide Comments