پی-ڈی-ایم کو دوبارہ ایک اھم شخصیت کی جان بچانے اور ان کو فورا “امریکہ ” پہنچانے کیلئے جلد ہی فراڈ مارچ – 2 – کرنا چاھیے،حافظ حسین احمد


کوئٹہ(صباح نیوز) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئیر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ھے کہ اب پی-ڈی-ایم کو دوبارہ ایک اھم شخصیت کی جان بچانے اور ان کو فورا “امریکہ ” پہنچانے کیلئے جلد ہی فراڈ مارچ – 2 – کرنا چاھئیے-

اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کررھے تھے انھوں نے کہا ماضی میں آزادی مارچ کو لندن کے” زر کثیر” سے رینٹل مارچ میں تبدیل کر کے بظاھر ایک جان برلب شخصیت کو لندن پہنچا نے کیلئے سہولت کار بنایاکیا – جبکہ پھر 11– ماہ تک سب پہ ھر طرح کی خاموشی طاری رھی-

انہوں نے کہا کہ در اصل پی-ڈی-ایم عمران خان نیازی کی کٹھ پتلی حکومت کو گرانے کیلے نہیں بلکہ عدالت سے سزا یافتہ شخصیت کو لندن فرار کروانے کیلئے بنائی گئی تھی- اور اس کا ادراک پیپلزپارٹی اور اے-این-پی کو جلد ھوگیا تھا-

انہوں نے کہا کہ اب امریکی ڈاکٹر کی رپورٹ سے یہ دلخراش انکشاف بھی ھوا-کہ “کرونا” سے برطانیہ کے تمام “ھارٹ اسپیشلسٹ ” اگلے جہاں پہنچ چکے ھیں-اس لیئے اب امریکی ڈاکٹر سے “قطری” خط نما رپورٹ کی ضرورت پڑی-اور اس کو بھی آزمایاگیا-

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر ایاز صادق فروری 2022 میں اس “جان بر لب” شخصیت کو اپنے ساتھ پاکستان لانے کی خوشخبری سنا چکے ھیں-جس کے تازہ (قطری) رپورٹ میں سفر کو اس شخصیت کے زندگی کیلئے خطرناک قرار دیا گیا ھے-

حالانکہ و ہ  ایاز صادق ماشااللہ خود بھی “صادق” اور”امین” بھی ھیں- بھلا وہ کیسیاتنی بڑی “غلط بیانی ” کے مرتکب ھوسکتے ھیں- جبکہ پہلے سے عمر بھر کی نااھلی کے خاتمہ کے حوالے سے عدالت عظمی کے دروازہ پہ دستک بھی دی جاچکی ھے۔