حضرت سید علی ہمدانی کی شخصیت ہمارے لیے روشنی کا مینار ہے۔ لیاقت بلوچ

 اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سیکرٹری جزل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ  حضرت سید علی ہمدانی کی شخصیت ہمارے لیے روشنی کا مینار ہے  ہمیں ان کی تعلیمات کو آگے نسلوں کو منتقل کرنا ہے، اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ہمیں اس خطے میں دین کے غلبے کیلیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،

ان خیالات کا اظہار انہوں  نے شاہ ہمدان بین الااقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا، لیاقت بلوچ نے کہا کہ  حضرت امیر کبیر  شاہ ہمدان کی زندگی ہماری نسل نو کیلیے ایک بہترین گائیڈ لائن  ہے۔ انہوں نے اچھی  طرز حکمرانی کا درس دیا۔ غریب عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔ آج ان تعلیمات پر عمل کی ضرورت ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ آج مسلہ کشمیر مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ ہمیں اس مرحلے پر اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ آج مودی کی صورتحال بھی عوام کے سامنے ہے۔ مودی کا گراف نیچے آیا ہے۔ اس کی ظالمانہ پالیسیوں نے اسے دھچکا لگایا ہے۔ ہمیں مایوسی کو امید میں بدلنا ہے۔ حکومتوں کی اپنی مشکلات ہوسکتی ہیں ہمیں عزم و استقامت کے ساتھ اگے بڑھنا ہوگا  ۔

کانفرنس سے  سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان مسلم لیگ ن  آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، پاکستان پیپلز پارٹی ازاد کشمیر کے راہنما سپیکر قانون ساز اسمبلی  چوہدری لطیف اکبر ، سابق امیر جماعت اسلامی و سرپرست اعلی شاہ ہمدان ٹرسٹ  عبدالرشید ترابی ، تحریک حریت کشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی ، سید نصیر ہمدانی، سید فیض نقشبندی،کرنل ریٹاہرڈ راجہ محمد ایوب،  قاضی شاہد حمید، شوکت جاوید میر  اور دیگر مقررین نے خطاب کیا، کانفرنس میں تاجکستان کے  سفیرشریف زادہ یوسف، ایران و افغانستان کے نمایندوں سمیت دیگر ممالک کی اہم شخصیات نے شرکت کی ،   سابق صدر و وزیر اعظم ازادکشمیر سردار یعقوب خان نے کہا کہ ان شااللہ شاہ ہمدان کے صدقے کشمیریوں کو ازادی ملے گی ،سپیکر ازاد کشمیر اسمبلی چودری لطیف اکبر نے  کہا کہ حضرت امیر کبیر کے افکار کو آگے لے کر چلنے کی ضرورت ہے  مقبوضہ کشمیر میں انجینر رشید نے جیل کے اندرسے بڑی کامیابی حاصل کی ہے جو بھارت کیلیے ایک سبق ہے۔

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم آج کی  اس کانفرنس میں شاہ ہمدان کے عظیم فلسفہ کو اپنے پلے باندھنے کا عزم کرتے ہیں  کشمیر میں حضرت شاہ ہمدان نے اپنے کردار اور تعلیمات سے متاثر ہوکر ہزاروں لوگوں نے اسلام قبول کیا،  ہمارے کلچر میں شاہ ہمدان کی تعلیمات ہیں، ان پر کاربند رہتے ہوے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ،  عبدالرشید ترابی نے کہا کہ امیر کبیر کی یاد میں منعقدہ اس کانفرنس میں پورے ملک سے بھرپور نما ئندگی موجود  ہے  حکومت ازادکشمیر  کے مشکور ہیں  کہ اس نے اس کانفرنس کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا  حضرت امیر کبیر کے چھوڑے ہوے مشن کی تکمیل  کشمیر کی تہذیب و ثقافت کا احیا وقت کی ضرورت ہے مسلہ کشمیر حل طلب ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسلہ کشمیر حل کیا جاے تحریک حریت کشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شاہ ہمدان کانفرنس کا انعقاد ایک مثبت اور تعمیری قدم ہے سید علی ہمدانی کی کشمیر آمد اور بے پناہ خدمات ہماری تاریخ کا اہم باب ہے انہوں نے کتب کا ایک عظیم ذخیرہ ہمارے سامنے رکھا ہے جو ہماری راہنماء و روشنی کیلیے کافی ہے انہوں نے مسلمانان جموں وکشمیر کے مسلمانوں کو ایک عظیم وظیفہ دیا اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ تعلق قرآن کے ساتھ تعلق کو واضح کیا ہے۔

انجینر راجہ خالد نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حکمرآنوں کو شاہ ہمدان  کے ویثرن کی پیروی کرنی چاہیے اور آن کی تعلیمات کی روشنی میں راہیں متعین کرنا ہوں گی۔ ایرانی نما ئندے  عبدالرحیم  مظاہری  نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شاہ علی ہمدانی قانون کے علمبردار تھے ان کی شخصیت کا مطالعہ کریں تو دو چیزیں سامنے آہیں گی محبت اور عشق ہے  افغان سفیر نے کہا کہ ہم کشمیر کے مسلمانوں کیلیے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی  کشمیریوں  کو ازادی کی نعمت سے مالا مال کرے کانفرنس میں جماعت اسلامی ازادکشمیر کے سیکرٹری جزل راجہ جہانگیر خان  بزنس فورم آزاد کشمیر کے صدر  سردار عمران عزیز پروفیسر عبد الحق،   عطاالرحمن چوہان ، راجہ بشیر عثمانی، امجد اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔