اسلام آباد(صباح نیوز)ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار688میگاواٹ تک پہنچ گیا۔پاورڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 19ہزار 312میگاواٹ ہے، پن بجلی سے 6ہزار780میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔
سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 875میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار223 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے1ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے192بگاس سے 142اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔