پنجاب ،خسرے سے ایک بچہ جاں بحق ،279نئے کیسز رپورٹ


لاہور(صباح نیوز) پنجاب بھر خسرہ کی وبا بے قابو ہونے لگی ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک بچہ جاں بحق ،279نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں خسرہ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ مزید 279 بجے متاثر ہوگئے۔اعداد وشمار کے مطابق شیخوپورہ سے38، فیصل آباد34 ، لاہور29، گوجرانوالہ سے 25 بچے سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہوئے ۔ بہاولپور24،ملتان 15،راولپنڈی سے11کیس رپورٹ ہوئے۔

طبی ماہرین کے مطابق پانچ سال سے کم عمر بچے خسرے سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، والدین بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کاکورس مکمل کروائیں، علاقے میں کسی بچے کو خسرہ ہو تو بچوں کو دور رکھیں۔ بچوں کی خوراک بہتر کریں، غذائی آلودگی کاشکار بچوں کے لئے خسرہ جان لیوا ہے۔