اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے خصوصی ترانہ ساڈی واری اوئے جاری کر دیا ۔ یہ ترانہ علی عظمت، عارف لوہار اور نہال نسیم نے گایا ہے ۔ ترانہ پاکستانی شائقین کے جذبے کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے جو ہر وقت پاکستانی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی اس جیت کا جشن منائیں۔
Load/Hide Comments