لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امرالیاقت بلوچ، فرید احمد پراچہ، میاں محمد اسلم، راشد نسیم، پروفیسر محمد ابراہیم، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، اسد اللہ بھٹو، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اورسیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے سینئر صحافی روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر قدرت اللہ چوہدری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔
جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ قدرت اللہ چوہدری ایک بلند پایہ صحافی تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انھیں جنت الفردوس عطا فرمائے۔
دریں اثنا جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے قدرت اللہ چوہدری کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔