پتوکی ، خسرے کی وبا پھوٹ پڑی،5بچے جاں بحق


پتوکی (صباح نیوز)پتوکی کے نواحی علاقوں میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، خسرے کے باعث 5 روز میں 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔

اہل علاقہ کے مطابق مزید 6 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، خسرے کے باعث 5 دنوں میں 5 بچے جاں بحق ہو گئے  جن میں یاسین، شہزاد، زبیدہ، زینب اور نواز شامل ہیں۔