وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ توانائی اویس لغاری سے ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ توانائی اویس لغاری سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی۔ وفاقی وزرا اور وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا نے تمام معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزرا اور علی امین گنڈا پور نے (پیر کو)دوبارہ ملاقات کا فیصلہ بھی کیا ہے۔