گرمی کی شدت،ڈائریااورگیسٹروکیسزمیں اضافہ


لاہور(صباح نیوز)گرمی کی شدت بڑھنے سے ڈائریااورگیسٹروکیسزمیں اضافہ ہونے لگا، پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈائریا اور گیسٹرو کے مریضوں کا رش بڑھ گیا ۔

ڈاکٹروں کا شہریوں کو مشورہ ہے کہ پانی ابال کر پئیں ، اس کے علاوہ باہر ٹھیلوں کی کھلی اشیا کھانے پینے سے گریز کریں سرڈھانپ کر رکھناچاہیے ،پانی کے زیادہ استعمال اور ہلکے رنگ کے ملبوسات پہننا شامل ہیں ۔ طبی ماہرین کے مطابق گیسٹرو معدہ اور انتڑیوں کی سوزش کا ایسا مہلک مرض ہے جس کی علامات میں سردرد، بخار، پیٹ میں درد اور قے شامل ہے ۔ اس مرض کی بڑی وجہ آلودہ پانی اور ناقص خوارک کا استعمال بھی ہے ، گرم موسم میں متوزان غذا ،پانی کا زیادہ استعمال، صفائی کا خیال اور والدین میں شعور بیدار کرکے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔