وزیراعلیٰ عثمان بزدارکاروز نا مہ پاکستان کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر وسینئر صحافی قدرت اللہ چوہدری کے انتقال پراظہارتعزیت


لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے روز نا مہ پاکستان کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر ،معروف تجزیہ نگار وسینئر صحافی قدرت اللہ چوہدری کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہےـ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا ہےـوزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مرحوم کی شعبہ صحافت میں گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قدرت ا للہ چوہدری کے انتقال سے صحافت کا ایک روشن اورتاریخ ساز عہد کا خاتمہ ہواـ

قدرت ا للہ چوہدری مرحوم نے اپنے قلم کے ذریعے ذمہ دارانہ صحافت کو پروان چڑھایاـ قدرت ا للہ چوہدری مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاـ

وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔