فلسطین ،کورونا سے 6افرادجاں بحق ،5687 نئے کیسز کی تصدیق


رملہ(صباح نیوز)فلسطین میں کورونا وائرس کے وار تیز ہو گئے ، مزید 6افراد جاں بحق اور 5687نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 6 مریض دم توڑ گئے جب کہ 5687 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 905 مریض صحت یاب ہوئے اور چوبیس گھنٹوں کے دوران 7719 افراد کے کورونا کے شبے میں ٹیسٹ لئے گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطینی علاقوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی صحت یابی کا تناسب 91 اعشاریہ 7 فی صد، فعال کیسز 7اعشاریہ 3 فی صد اور اموات ایک فی صد ہیں۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں کورونا کے 2432 کیسز رپورٹ ہوئے۔ غزہ میں 535 اور القدس میں 2720 کیسز کی تصدیق کی گئی۔