دکی(صباح نیوز) ضلع ہرنائی کی تحصیل دکی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی کے مطابق دکی کے علاقے تکڑی میں ایک گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ دکی میں لیویز نے دھماکے کے مقام پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کر دی ۔
اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت ابھی معلوم نہیں ہو سکی۔واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔