اسکردو ونٹر گیمز کا مرکز بنے گا، وزیر اعظم


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسکردو ونٹر گیمز کا مرکز بنے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسکردو کا علاقہ بین الاقوامی ایئرپورٹ کے بعد ونٹر گیمز کا مرکز بنے گا۔ گلگت اور اسکردو میں ہماری لڑکیاں رات کو آئس ہاکی کھیل رہی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اسکردو اور گلگت میں آئس ہاکی کھیلتے ہوئے لڑکیوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔