ڈڈیال(صباح نیوز) ڈڈیال میں ہفتے کو پھر احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ۔تحصیل ڈڈیال کے مختلف علاقوں سے جلوس کی صورت میں سینکڑوں افراد شہید چوک پہنچے اور شدید نعرے بازی کی، اسیران عوامی ایکشن کمیٹی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مقبول بٹ شہید چوک ڈڈیال میں مستقل ڈیرے ڈال دیے اور دھرنا دیا جا رہا ہے۔ جموں وکشمیر عوامی ایکشن کی تحریک کو گزشتہ 9 ماہ سے جاری ساری رکھنے والے سرکردہ رہنما نوجوان خواجہ مہران ارشد ایڈووکیٹ 2 دن کی روپوشی کے بعد اچانک مظاہرے میں پہنچ گئے
جس سے عوام کو مذید جوش وجذبہ ملا ۔ خواجہ مہران جلسہ گاہ میں اپنی والدہ کے ہمراہ پہنچے ڈڈیال میں پولیس اور انتظامیہ کا کوئی بھی اہلکار آج دوسرے دن بھی سامنے نہیں آیا۔ ڈڈیال سے باہر انتظامیہ کی راستوں کی بندش کے باعث مظاہرین کو سفر میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم میرپور سے آنے والے قافلے کا انتظار کر رہیں ہیں ۔ عوام میں بھر پور جوش وخروش نظر آیا آذاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں حکومت کی جانب سے راستوں کی بندش کے باوجود ہزاروں افراد مظاہروں میں شریک ہو رہے ہیں