5اگست 2019 کابھارتی حکومت کا یکطرفہ فیصلہ کشمیری عوام کے لیے ناقابل قبول ہے ۔ محبوبہ مفتی


 سری نگر— پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ 5اگست 2019 کابھارتی حکومت کا یکطرفہ فیصلہ کشمیری عوام کے لیے ناقابل قبول ہے۔

محبوبہ مفتی نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں پر زوردیا کہ وہ اپنے ووٹ کو سمجھداری سے استعمال کریں اوردفعہ 370کی منسوخی کومسترد کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات ترقیاتی کاموں کے لئے نہیں بلکہ 2019 میں کیے گئے فیصلوں کے خلاف ایک مضبوط پیغام ہونگے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس وقت وادی کشمیر کے لوگ سہمے ہوئے ہیں اور بات نہیں کر پاتے ہیں، جبکہ میڈیا بھی اچھی طرح کام نہیں کر سکتا ہے لیکن میں لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ ہمت نہ ہارہیے، سب ٹھیک ہوگا لیکن ہمیں اپنی لڑائی جمہوری طریقے سے لڑنی چاہیے کیونکہ پتھر بازی یا بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں۔